مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ اسلام کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا لکچر سنیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے بادشاہ ا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعوت دی تھی، کانفرنس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمان رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔
نواز شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے مسلم ممالک کے اپنے اتحادی رہنماؤں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لکچر سننے اور امریکی اسلامی اتحاد کے قیام کے سلسلے میں ریاض طلب کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ اسلام کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا لکچر سنیں گے۔
News ID 1872620
آپ کا تبصرہ